کوئٹہ : حتساب عدالت کوئٹہ نے 57 بینک صارفین سے فراڈ اور کروڑوں روپے غبن کا جرم ثابت ہونے پر حبیب بینک لمیٹڈ کوئٹہ کے تین کیشیرز کو مجموعی طور پر 18سال قید اور 18کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔ احتساب عدالت کوئٹہ کے جج اللہ داد روشان نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر راشدزیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی۔ تفصیلات کے مطابق نیب بلوچستان کی ایچ بی ایل فراڈ کیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ بینک کے کیشیرز الطاف حسین، نظام الدین اور یار محمد نے ملی بھگت سے 57 بینک اکاونٹ ہولڈرز کی کیش اور چیکس کی مد میں جمع کرائی گئی رقم خردبرد کرتے ہوئے مختلف اکاونٹس میں ٹرانسفر کی۔ نیب نے بینک کی جانب سے ریفرنس کئے گئے کیس میں ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کرکے احتساب عدالت کوئٹہ میں ریفرنس دائر کیا۔ احتساب عدالت کوئٹہ ٹو کے جج اللہ دا د روشان نے نیب ٹیم کی تحقیقات اور ناقابل تردید ثبوتوں کی روشنی میں فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزمان کو مجموعی طور پر 18سال قید اور 18 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
57 بینک اکاونٹ ہولڈرز سے کروڑوں روپے فراڈ کا معاملہ، احتساب عدالت کوئٹہ نے فیصلہ سنا دیا

ٹیگز:
57 بینک اکاونٹ
