خضدار(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے کہاہے کہ ساتویں ڈیجیٹیل مردم شماری کی کامیابی کا انحصار شمار کنندہ سپروائزرز اور ان کی پوری ٹیم پر ہے انہیں ضلع خضدار کی آبادی کو قومی فہرست اور قومی منظر نامے پر لانے کے لئے محنت اور جدوجہدکرنا ہوگی۔انہیں جذبہ اور ذمہ داری دکھانا ہوگی تاکہ اس مردم شماری میں کوئی بھی فرد اور گھر مردم شماری سے نہ رہ جائے، ضلع کی آبادی پر ہی تحصیل تعلیمی ادارے بنتے آسامیاں تخلیق ہوجاتے اور وسائل تقسیم ہوتے ہیں اس کے لئے ڈیوٹی سرانجام دینے والے گورنمنٹ ملازمین پربڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ڈسٹرکٹ کی خدمت بھی کریں اور اس قومی کاز کو بھی پائیہ تکمیل تک پہنچائیں۔ آج خضدار میں سہیل الرحمن کانفرنس ہال میں مردم شماری کے لئے متعین کردہ سپروائزرز کی کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے بطور مہمان خاص کے شرکا سے خطاب کیا۔ جب کہ اے ڈی سی جی سراج کریم بلو چ اور پی ایس ٹو ڈی سی خضدار مرادگزوزئی نے سپروائزرز کو ذمہ داریاں نبہانے اورضابطہ و جذبے کے تحت کام کرنے کے بارے میں تفصیل کے ساتھ آگاہی دی۔ سپروائزرزنے فیلڈ پر درپیش چند ایک مسائل بیان کیئے جن کا اے ڈی سی جی سراج کریم بلوچ نے جواب دیا اور انہیں حل کی یقین دھانی کرادی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈمحمد الیاس کبزئی نے کہاکہ مردم شماری کے لئے ضلعی انتظامیہ نے ادارہ شماریات سے مل کر تیاریاں مکمل کرلی ہے اور یکم مارچ سے مردم شماری کا باقاعدہ طور پر آغاز ہورہاہے خضدار کے شہری و دیہی علاقوں میں سپروائزرز کی ٹیم تیاری کرلی گئی ہے جب کہ انہیں سیکورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہے تاکہ ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کو دیانت و امانت کے تحت پائیہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے اس کے لئے ضروری ہیکہ اساتذہ و دیگر گورنمنٹ ملازمین ذمہ دارانہ انداز میں مردم شماری کی ذمہ داریاں نبہا نے میں کردار ادا کردیں۔ اے ڈی سی جی سراج بلوچ نے بھی سپروائزرز کی کانفرنس سے خطاب کیا ان کا کہنا تھاکہ سپروائزرز کو ٹیبلیٹس فراہم کردیا گیا ہے جو اپنے سرکل میں گھر گھر جا کر آبادی کا تعین اور افراد کو شمار کریں گے اس کے لئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
خضدار کی آبادی کو قومی منظر نامے پر لانے کیلئے جدوجہدکرنا ہوگی،محمد الیاس کبزئی

ٹیگز:
محمد الیاس کبزئی
