کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مینیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا ہے کہ ٹی بی کی تشخیص اور اس کے علاج میں ایل ایچ ڈبلیو کا کلیدی کردار ہوسکتا ہے،لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ سے پروگرام میں بہتری آئی گی۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر نوربخش بزنجو سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی ملاقات میں پروگرام مینیجر ڈاکٹر عرفان رئیسانی، ڈپٹی مینیجر ڈاکٹر ابابگر بلوچ، سینئر پروگرام آفیسر ڈاکٹر بہاول چھلگری، پی سی ایل ایچ وی ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر گل بخت بھی موجودتھیں۔ ملاقات کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ٹی بی کی تشخی پرٹریننگ پرمشاورت کی گئی۔ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر نوربخش بزنجو نے کہا کہ مارچ کے دوسرے ہفتے میں تمام ایل ایچ وی اور ایل ایچ ایس کی ٹریننگ دی جائے گی آٹھ سو سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکر کی ٹریننگ سے ٹی بی کنٹرول اور تشخیص میں مدد ملے گی۔مینیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہاکہ ٹی بی کے مریض سے بچاؤ کا واحد علاج احتیاط ہے عوام کو چاہئے وہ ٹی بی کے مرض سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمدکریں۔انہوں نے کہا کہ ٹی بی کی تشخیص اور اس کے علاج میں ایل ایچ ڈبلیو کا کلیدی کردار ہوسکتا ہے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ سے پروگرام میں بہتری آئی گی۔
ٹی بی کی تشخیص اور اس کے علاج میں ایل ایچ ڈبلیو کا کلیدی کردار ہوسکتا ہے،ڈاکٹر آصف شاہوانی

ٹیگز:
ڈاکٹر آصف شاہوانی
