کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) خلجی قومی اتحاد کے چیئرمین نواب سلمان خان خلجی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کیا جائے بلوچستان اسوقت خون آلود ہے ماضی میں بلوچستان کے ساتھ ہونے والے مظالم کا ازالہ ممکن نہیں ہے،وفاقی حکومت اور آرمی چیف بلوچستان کے کشیدہ حالات کی بنیادی وجوہات کا ازسرنو جائزہ لیں ہزاروں مطلوب افراد کو انک خاندانوں کے دو افراد کی ضمانت پر گرفتار کئے بغیر پوچھ گیچھ کی جائے اور مجرم ثابت ہونے پر سز ادی جائے کیونکہ ہزاروں مطلوب افراد خود کو قانون کی تحویل میں غیرمحفوظ سمجھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کوسردار صدیق ہوتک، خلجی قومی اتحاد کے رہنماوں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔نواب سلمان خلجی نے کہا کہ خلجی قومی اتحاد چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر احمد اورانکی ٹیم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اورامید رکھتی ہیں کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی کے بعد چند رسمی جملے سامنے آتے ہیں جن میں فوج کا سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا ذکر کیا جاتا ہے اس بار بھی یہ جملہ سنا گیا لیکن اس بار یہ محسوس بھی ہوا کہ واقعی فوج سیاست سے بیک فٹ پر چلی گئی ہے جو کہ خوش آئندبات ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے موجودہ حالات سے ہرکوئی باخبر ہے لیکن آئے روزبے گناہ ہلاکتوں کی بنیادی وجوہات سے بے خ۶ر ہیں بلوچستان کی مائیں،بہنیں،بیٹیاں اوربچے جن کا کوئی پرسان حال نہیں ان کیلئے وزیراعظم میاں شہباز شریف،وزیرداخلہ رانا ثناء،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر احمد کورکمانڈرز،جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف،ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی ایم آئی،ڈی جی آئی ایس آئی،سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان کے کشیدہ حالات کی بنیادی وجوہات کا ازسرنوجائزہ لیا جائے ہزاروں مطلوب افراد کو انکے خاندانوں کے دو افرادکی ضمانت پر گرفتار کئے بغیر پوچھ گچھ کی جائے اور مجرم ثابت ہونے پر سزادی جائے کیونکہ ہزاروں مطلوب افراد خود کو قانون کی تحویل میں غیر محفوظ سمجھتے ہیں طاقت کے استعمال سے مسائل حل ہونے کی بجائے مزید پیچہدہ ہوتے جارہے ہیں جس بے بے بہا پاکستانی جانوں کا ضیاع ہوا نواب اکبر خان بگٹی جیسے غیرت مند اور فیڈریشن کے رہنما رہنما شہید ہوئے۔نواب سلمان خلجی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کیا جائے کیونکہ طاقت کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے کیونکہ جب سب نیشلسٹ اور ریلجینس،ایتنک گروپس مل جائیں تو چاروں اطراف لامحدود تباہی کا اشارہ ہوتا ہے ہم نوابزدہ حیربیارمری،نوازادہ براہمدغ بگٹی اوردیگر سے بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ بھی بلوچستان کے مسائل بات چیت کے ذریعے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کسی نے فتح نہیں کیا جسے ہمیں آزاد نہیں کرانا بلوچستان کے حقوق کے حصول کی طاقت اسوقت آپ لوگوں کے پاس ہے اوراسوقت کا ضیاع شاید ایک غیرسنجیدہ فعل ہو ہرفردبلوچستان کے مسئلے حل کیلئے اپنا کردارادا کرے۔
بلوچستان کے مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کیا جائے،نواب سلمان خان خلجی

ٹیگز:
نواب سلمان خان خلجی
