اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی نے یکم فروری 2021 سے گھروں میں استعمال ہونے والی گیس ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہےاوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 38 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہےاوگرا کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 157 روپے 89 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے اوگرا کے مطابق ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 122 روپے 46 پیسے مہنگا کردیا گیا ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1863 روپے 14 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فروری 2021 کیلئے ہوگاخیال رہے کہ جنوری میں ایل پی جی کی قیمت 147 روپے 51 پیسے فی کلو تھی یاد رہے کہ گزشتہ رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا تھا۔ اضافے کا اعلان وزیراعظم آفس کی جانب سے کیا گیا تھا۔

