اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاورسمیت گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈ تک آتے رہے جس کی وجہ سے بلند و بالا عمارتوں کو باقاعدہ ہلتے ہوئے دیکھا گیا۔
لوگ گھروں و دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے ہیں۔ ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

