کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پو لیس کی کاروائی پانچ سو کلو گرام چرس بر آمد ایک ملزم کو گر فتار کر لیا گیا۔ پو لیس کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن کی ہدایت پر پو لیس تھانہ ایئر پورٹ نے کاروائی کر تے ہوئے دوران تلاشی بس میں سوار آصف علی نا می شخص سے 5سوکلو گرام چرس برآمد کر کے بس کو بھی قبضے میں لے لیا۔ پو لیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
کوئٹہ ، پو لیس کی کاروائی پانچ سو کلو گرام چرس بر آمد ملزم گرفتار

ٹیگز:
ملزم گرفتار
