سبی(ڈیلی گرین گوادر)سبی تین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع آج بعد نماز عصر شروع ہو گیا اجماع میں ملک بھر سے لاکھوں فرزندان توحید کا سبی قافلوں کی شکل میں آمد کا سلسلہ جاری ہے، سبی اجتماع گاہ میں تاحد نگاہ خیمہ بستیاں لگ گئیں تین روزہ تبلیغی اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں فرزندان توحید قافلوں کی صورت میں سبی پہنچ رہے ہیں اجتماع میں کھانے پینے خرید و فروخت کے لئے بھی علیحدہ جگہ کا انتظام کیا گیا ہپنڈال کی تیاری سمیت دیگر انتظامات مکمل کمشنر سبی ڈویژن کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ پولیس لیویز سمیت سبی اسکاوٹس ایف سی بلوچستان کی جانب سے سیکورٹی کے لئے خصوصی سیکورٹی پلان بھی تشکیل دیدیا گیا بیتا کہ سالانہ تین روزہ اجتماع میں شرکت کرنے والوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جاسکے محکمہ صحت کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس کو حتمی شکل دی گئی ہے سبی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے سکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
سبی تین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع نماز عصر شروع ہو گیا

ٹیگز:
سالانہ تبلیغی
