لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے دکی میں پولیس کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقع میں پولیس کے ڈیوٹی آفیسر اے ایس آئی محمد سلیم کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دکی میں چوری ڈکیتی جرائم پیشہ افراد کے خلاف جنگ میں پولیس فورسز کی قربانیاں بے مثال ہیں، شہداء قوم کے ہیروز ہیں ہمیں پولیس کی قربانیوں پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ دکی میں جرائم پیشہ افراد کسی بھی شکل اور جہاں بھی موجود ہوں انکوجڑ سے اکھاڑ پھینکیں پولیس نوجوان کو نشانہ بنانے کے لیے پولیس کی اعلیٰ افسران کی قیادت میں بلاامتیاز کاروائی کی جائے جرائم پیشہ چورکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔
جرائم پیشہ چورکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ، سردار یعقوب ناصر

ٹیگز:
سردار یعقوب ناصر
