خاران(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکڑ اسحاق بلوچ کی سربراہی میں تحصیل صدر کے ڈی بلوچ،نو منتخب کونسلر حاجی ممتاز بنگلزئی،ضلعی نایب صدر شاہ فیصل کبدانی،چیئر مین صغیر احمد،میر ادریس مسکانزئی،حاجی غفار مسکان زہی،عبدارزاق لوراجہ،برکت سا سولی،امان بلوچ،عبدالمطلب ساسولی،نصرت کلاگانی اور مولوی احمد رضا،میر ایوب بنگلزئی،ماسٹر سراج احمد اور حافظ کبیر احمد احمد جان سیاہ پاد،عنایت سیاہ پاد نے یونین کونسل مسکان قلات سے نیشنل پارٹی کے نو منتخب چیئر مین سید مقبول شاہ کو مبارک باد دی اور نیک تو قعات کا اظہار کیا اس موقع پر ڈاکڑ اسحاق بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے الیکشن ایک جمہوری عمل ہے اور آج نیشنل پارٹی اپنے دور اندیش اور مو ثر حکمت عملی کی وجہ سے مسکان قلات میں کامیاب ہوئے -ہم ان تمام کونسلران اور اتحادیوں کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے امیدوار ہر اعتماد کا اظہار کیا نیشنل پارٹی ہمشہ خاران کے عوام کے مفاد میں فیصلہ کیا ہیے اور مستقبل میں بھی عوام کے مفاد کو مقدم رکھیں گے۔
نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ، ڈاکٹر اسحاق بلوچ

ٹیگز:
ڈاکٹر اسحاق بلوچ
