اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) ایف آئی اے کا ملک بھر میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ کریک ڈاؤن کے لیے ملک بھر میں سینئر افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، پیٹرولیم مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی، پیٹرول پمپس بھی چیک کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ذخیرہ کرنے والے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ لائسنس منسوِخ کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ٹیگز:
آئل مارکیٹنگ
