کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ IIکے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے 32 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ ٹو کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے 32 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر نذیر احمد حریفال کے پاس جمع کروا دیئے۔ فارم جمع کروانے والے امیدواروں میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے، ذاکر حسین کاسی، عبدالسلام، پاکستان پیپلز پارٹی کے حاجی علی مدد جتک، نورالدین کاکڑ، سید محمد داؤد شاہ، سحر گل خلجی، نصیب اللہ، پاکستان تحریک انصاف کے قاسم سوری، نوابزادہ شریف جوگیزئی، پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی، نسیم الرحمن،غلام حیدر، بی این پی مینگل کے محمد جمال، بلوچستان عوامی پارٹی کے حاجی فوجان بڑیچ، نیشنل پارٹی کے اسحاق علی اور محمد رمضان، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے محمد رضا، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے قاری مہر اللہ، ایم کیو ایم پاکستان کے ملک عمران اللہ، طلعت رحمان، تحریک لبیک کے وزیر احمد نورانی، راہ حق پارٹی کے شکیل احمد جبکہ آزاد امیدوار نازی اسلم، نعمت اللہ، دانش مرتضی، سید محمد شاہ میر ہاشمی، مقبول احمد، عبدالناصر اور ولی محمد شامل میں ہیں۔ الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال13فروری تک کی جائیگی،اس کے بعد امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 21 فروری کوجاری کی جائیگی جبکہ 23 فروری کوامیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے،حلقہ این اے265 میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ16مارچ کو ہوگی۔
بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ II کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے 32 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

ٹیگز:
قومی اسمبلی
