سبی(ڈیلی گرین گوادر) ایس ایس پی سبی یوسف بھنگر نے کہا ہے کہ تبلیغی اجتماع کیلئے سیکورٹی و ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے ملک میں اجتماع گاہ اور اجتماع گاہ سے باہر سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع گاہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سبی تبلیغی اجتماع میں بلوچستان کے دوردراز علاقوں کے علاوہ صوبے کے دیگر علاقوں سے آنے والے فرزندان اسلام کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سبی پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں لیکن اس حوالے سے میڈیا اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے ہماری یہ بات تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے لوگوں تک پہنچائیں کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ سبی پولیس نے سخت ترین حکمت عملی اختیار کی ہے جس کے باعث تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے توحیدان اسلام کو مشکلات کا سامنا ضرور کرنا پڑے گا لیکن یہ سب کچھ تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والوں کیلئے بے حد ضروری ہے اور یہ سیکورٹی کے انتظامات اسی وقت ممکن ہوسکتے ہیں جب توحیدان اسلام سیکورٹی اہلکاروں سے تعاون کریں گے انہوں نے کہا کہ اجتماع گاہ اور اجتماع گاہ کے باہر کے علاوہ سبی کے داخلی و خارجی راستو ں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی سبی کے علاوہ بلوچستان کے دیگر علاقوں سے بھی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے تبلیغی اجتماع کیلئے سیکیورٹی کیساتھ ساتھ ٹریفک پلان بھی ترتیب دے گیا ہے گاڑیوں میں آنے والے لوگ بازاروں اور اجتما ع گاہ کے راستوں میں غلط پارکنگ سے اجتناب کریں تاکہ ٹریفک میں خلل نہ پڑے اسی طرح مشکوک سامان دیکھیں تو ڈیوٹی پر موجود پولیس کے عملے کو فوری طور پر آگاہ کریں تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے انہوں نے میڈیا سے کہا کہ سبی تبلیغی اجتماع اور سبی میلے کے موقع پر میڈیا سنجیدگی سے اپنے فرائض سرانجام دے سنی سنائی خبر یا سوشل میڈیا کی خبروں پر اعتبار کرنے کی بجائے حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کی جائے تاکہ خوف کا ماحول پید ا نہ ہو اور لوگ بلا خوف و خطر اجتماع میں شرکت کرکے اپنی عبادات اور ذکر سکون کیساتھ کرسکیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی غلط خبر سے متعلق پولیس کے کنٹرول روم سے رابطہ کرنا میڈیا کی اہم ذمہ داری ہے سبی کے صحافیوں نے ہمیشہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور اب بھی ہم میڈیا سے یہی توقع کررہے ہیں کہ میڈیا ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرکے پولیس اور انتظامیہ کا ساتھ دے گی
تبلیغی اجتماع کیلئے سیکورٹی و ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ، ایس ایس پی سبی یوسف بھنگر

ٹیگز:
ایس ایس پی سبی
