کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں اور نقصانات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہے۔ ترکیہ اور پاکستان ہر مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں، ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ترکیہ اور شام کی عوام کے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ انہیں اس قدرتی آفات کے نقصانات کو رضا الہی سمجھ کر ہوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا کہ ہمیں ترکیہ سے اپنے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے. اللہ تعالٰیٰ مرحومین کے ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائیں اور مرحومین کے درجات بلند فرمائیں۔
ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ترکیہ اور شام کی عوام کے ساتھ ہیں،فرح عظیم شاہ

ٹیگز:
فرح عظیم شاہ
