گوادر: گوادر میں مائی گیروں کا احتجاج فش ہاربرڈ روڈ بند گوادر کے مائی گیروں نے سمندر میں جانے سے روکنے پر فش ہاربرڈ روڈ بلاک کردیا مائی گیروں کا کہنا ہے کہ ان کا گزر بسر مچھلیوں کے شکار پر ہے جس کو بند کرنے سے ان کا روزگار متاثر ہوا ہے اور وہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں یاد رہے کہ گزشتہ روز کے خود کش دھماکے کے بعد سمندر میں داخل ہونے پر مائی گیروں کو روک دیا گیا ہے جن سے وہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں گوادر میں زیادہ تر غریب لوگ آباد ہیں جن کا روز گار سمندر میں شکار سے کرنے سے گزر بسر ہوتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مائی گیروں کو سمندر میں جانے دیا جائے تاکہ ان کا گزر بسر ہوسکے۔
گوادر میں مائی گیروں کا احتجاج ٗ دھرنا اور فش ہاربرڈ روڈ بلاک

ٹیگز:
گوادر
