سفارتی حکام کے مطابق سابق صدر کی میت کو لے کر خصوصی طیارہ رات میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، طیارہ شام 7 بجے پاکستان کیلئے روانہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ طیارے میں سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف، صاحبزادے بلال مشرف اور صاحبزادی بھی ساتھ آئیں گی۔ سابق صدر کی تدفین کراچی میں کیے جانے کا امکان ہے۔دبئی قونصل خانے نے میت منتقل کرنے کیلئے این او سی جاری کردیا اور ان کا پاسپورٹ کینسل کردیا گیا ہے۔
پرویز مشرف کی تدفین کراچی میں کیے جانے کا امکان

ٹیگز:
پرویز مشرف
