کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں دستی بم کے حملے میں ایک خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے ہدھ میں منو جان روڈ پر نذیر احمد نامی شخص کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال روانہ کردیا گیا۔مزید کاروائی جاری ہے
کوئٹہ ، منو جان روڈ پر دستی بم حملہ ، ایک خاتون اور بچہ زخمی

ٹیگز:
دستی بم حملہ
