اسلام آباد /کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے خصوصی کمیٹی برائے بلوچستان کے ٹی او آرز طے کرنے کیلئے اراکین سے رائے طلب کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے،صوبہ کے مسائل کو حل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جبکہ وفاقی وزراء نے کہاہے کہ کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحات کا تعین ضروری ہے، وقت بہت کم ہے ترجیحات کے تعین کے بغیر بلوچستان کے مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی برائے بلوچستان کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اعظم نزیر تارڑ، سردار ایاز صادق اور اسعد محمود،چیئرمین پی اے سی نور عالم خان، وفاقی وزیر نوابزادہ شاہ زین بگٹی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے جنید انور چوہدری، خالد حسین مگسی،آغا رفیع اللّٰہ، اسامہ قادری، محترمہ شہناز بلوچ شریک ہوئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ بلوچستان پاکستان کا سب سے اہم صوبہ ہے، صوبہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے، بلوچستان پورے پاکستان کے لیے روشنی کی کرن ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ بلوچستان کی محرومی کا ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے ، راجہ پرویز اشرف

ٹیگز:
راجہ پرویز اشرف
