کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چاغی میں لیویز فورس نے کاروائی کر تے ہوئے چوری ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزم کو گر فتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا۔ لیویز حکام کے مطابق چاغی میں لیویز کیو آر ایف اور سپیشل لیویز سکواڈ نے کاروائی کر تے ہوئے ڈکیتی، کار لفٹنگ،قتل میں مبینہ طور پر ملوث بشیر احمد کو گر فتار کر کے اسکے قبضے سے دورائفلز،2. راؤنڈ 6 میگزین اور جرائم میں استعمال ہونے والی گاڑی بر آمد کر لی، لیویز کے مطابق ملزم ہمسایہ ممالک اور دیگر اضلاع میں بھی جرائم میں ملوث ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔
چاغی ، لیویز فورس کی کاروائی چوری ڈکیتی سمیت دیگرجرائم میں ملوث ملزم گر فتار

ٹیگز:
ملزم گر فتار
