اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام میر محمد یوسف خان (مرحوم) کی دس ویں برسی ضلع لسبیلہ،ضلع حب،اوتھل، بیلہ حب اوروندر میں عقیدت واحترام سے منائی گئی،جام یوسف مرحوم ایک بلند پایہ اور عظیم لیڈر تھے قاریب میں مقررین کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام میر محمد یوسف خان (مرحوم) کی 10ویں برسی ضلع لسبیلہ اور ضلع حب شہروں بیلہ حب، وندر، کی طرح ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل کے ڈسٹرکٹ کونسل ہال اور حاجی امام بخش دودا گوٹھ موضع بنودی میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔تقریب میں سیاسی سماجی رہنماؤں، افسران، عمائدین شہر، کارکنان اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس سلسلے میں اوتھل میں جام گروپ کی جانب سے مختلف مقامات قرآن خوانی اور دعائے یہ تقاریب رکھی گئیں اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا تقاریب میں مرحوم جام یوسف کی بلوچستان بالخصوص لسبیلہ کے لئے عوامی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جام یوسف مرحوم ایک بلند پایہ اور عظیم رہنما تھے۔ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان میں ان کی سیاسی بصیرت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔برسی کی تقریب میں جام گروپ کے سینئر رہنماؤں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سردار رسول بخش برہ، سردار عبدالرشید پھورائی، سید عبدالحفیظ شاہ کاظمی، سوشل ویلفیئر آفیسر اوتھل عبدالصمد رونجھو، وڈیرہ نبی بخش گونگہ، یونین آف جرنلسٹس اوتھل کے صدر محمد عمر لاسی، امام بخش دودا، غلام قادردودا، پرکاش کمار لاسی، محسن سومرو، سماجی رہنما ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی، عبدالجمیل دودا سمیت دیگر سیاسی سماجی شخصیات و عمائدین شہر و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مرحوم جام میر محمد یوسف خان کی دس ویں برسی لسبیلہ،ضلع حب،اوتھل، بیلہ، وندر میں عقیدت واحترام سے منائی گئی

