اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی گرفتار ی سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی گرفتاری پر بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنا پولیس کا قانونی فرض ہے۔
وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کے سامنے ڈائیلاگ بولنے والے قانون سے کیوں ڈرتے ہیں، دوسرے پر سنگین الزام لگانے والے قانون کا سامنا کریں۔

