بہاولپور(ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے مہنگائی کا طوفان عمران خان حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے ہے۔
بدھ کے روز بہاولپور میں تنظیمی اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں بولے نواز شریف اور اسحاق ڈار نے پاکستان کو مہنگائی سے نکالنے کے لئے رات دن ایک کیا ہوا ہے۔ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے۔ پاکستان کو ایٹمی قوت ن لیگ نے بنایا، دہشت گری سے نکالا اور اس کا خاتمہ کیا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم نواز نے تنظیمی دوروں کا آغاز بہاولپور سے کیا ہے، آپ کا جوش و جذبہ پورے پاکستان میں جانا چاہیے، پاکستان کو بچانے کے مریم نواز کے مشن کا بھرپور ساتھ دیں۔ مسلم لیگ نون ہی پاکستان کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

