اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے سانحہ پشاور کے بعد پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے اور آرمی چیف سے بریفنگ دینے کا مطالبہ کردیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں پشاور سانحہ پر بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ آپ نےہمارا کلچر ختم کر دیا ،افغانیوں کا مسئلہ حل کرنا ہوگا، کیا پھر ہمارے بچے ،جوان ہماری خواتین شہید ہوں گی، پارلیمنٹ کی نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے، سانحہ پشاور کے بعد اجلاس بلا کرآرمی چیف ک پارلیمنٹ میں بریفنگ کے لیے وبلایا جانا چاہیے تھا،
انہوں نے کہا کہ ہمیں پالیسی بتائیں اپنا پالیسی بیان دیں، جو حالات اور جس طرح کا رویہ ہے اُس کے بعد میں خود کو اس ملک میں خود کو دوسرے درجے کا شہری سمجھتا ہوں، مجھ سے شناختی کارڈ مانگا جاتا ہے ،کہا جاتا ہے ورنہ نہیں جا سکتے، ریڈ زون میں واقعہ ہوا ،میں پشاور جا رہا تھا مجھے روک لیا جاتا ہے، کیا میں دہشتگرد ہوں یا مولانا صاحب دہشت گرد ہیں ؟
نور عالم خان نے کہا کہ جب تک پنجاب میں کوئی بندہ نہیں مرے گا،یہ لوگ سنجیدہ نہیں لیں گے، ہمیں بتائیں ملک میں دہشتگردی کازمہ دارکون ہے، جو لوگ کل شہید ہوئے کیا وہ کسی کے پیارے نہیں ہیں، ہمارے 100 لوگ شہید ہوئے یہاں گپ شپ لگائی جا رہی ہے۔

