کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سرداراختر مینگل نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پورے وڈھ میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے جبکہ 100پولنگ اسٹیشنوں سے شکایات موصول ہو رہی ہیں جن میں سے زیادہ تر میں بیلٹ غائب ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں حسب معمول دھاندلی جاری ہے، الیکشن کمیشن اور متعلقہ حکام سو رہے ہیں پورے وڈھ میں موبائل سروس اورانٹرنیٹ سروس متاثر ہے اس طرح لگ رہا ہے کہ یہ اس طرح لگ رہا ہے کہ وڈھ نہیں بلکہ سری نگر میں ضمی انتخابات ہوں رہے ہیں۔
اس طرح لگ رہا ہے کہ وڈھ نہیں بلکہ سری نگر میں ضمی انتخابات ہوں رہے ہیں،سردار اختر مینگل

ٹیگز:
سردار اختر مینگل
