اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) زیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گھناؤنے ہتھکنڈوں سے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔ دہشت گرد انتہا پسندی کیخلاف ہماری کامیابیوں کوناکام بنانا چاہتے ہیں۔
ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی قوتوں کیلئے پیغام ہے ملک دشمن عناصر کیخلاف متحد ہوجائیں۔ ہم اپنی سیاسی لڑائی بعد میں لڑیں گے۔

