اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)پورے ملک کی طرح ضلع اوستامحمد میں بھی بجلی کا طویل بریک ڈاؤن جس سے کاروباری حضرات شدید متاثر ہوئے اور شدید سردی کیوجہ سے گھریلو صارفین بھی پریشان فلور ملز رائس ملز اور پیٹرول پمپس مالکان نے ملز اور پمپ بند کردیے اور تاجر برادری کا کاروبار بھی شدید متاٹر ہوا اور وہ سارا دن بجلی کی راہ دیکھتے رہے اور عوام کو دشواری بھی ہوئی کیسکو ذرائع کے مطابق بجلی کے بریک ڈان مین پاور گریڈ میں فنی خرابی سے تقریبا پورے ملک میں طویل بریک ڈان ہوا جس پر انھوں نے صارفین سے معذرت خواہ کی۔
ملک بھر کی طرح اوستہ محمد میں بجلی بریک ڈاؤن کارو بار متاثر

ٹیگز:
بجلی بریک ڈاؤن
