کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)قبائلی و سیاسی رہنما نصیر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چمن،قلعہ عبداللہ اور مضافات میں برف باری اور بارشوں سے نقصانات ہوئے ہیں حکومت متاثرین کی فوری امداد کو یقینی بنائے اور برف باری سے بند راستوں کو کھولنےْ کیلئے اقدامات اٹھائے،صوبائی حکومت روڈز کی تعمیر کے ٹھیکے این ایل سی کو دے تاکہ روڈز کی بروقت تعمیر ممکن ہوسکے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کمانڈر حضرت خان اچکزئی،ڈاکٹرثناء خان اچکزئی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں خاص کر چمن، قلعہ عبداللہ اور مضافات میں برف باری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف علاقوں میں ان بارشوں اور برف باری سے نقصانات ہوئے ہیں اور کئی رابطہ سڑکیں بند ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں رہائش پذیر لوگوں کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہوچکی ہیں اور مال مویشی مرچکے ہیں صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے فوری طور پر متاثرین کی امداد اور بحالی کو یقینی بنائیں اور بند راستے کھونے کیلئے مشینری کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ متاثرین کی مشکلات میں کمی آسکے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نقصانات ہوئے ہیں لیکن حکومت نے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرنے کی بجائے منتخب نمائندوں اور افسران کے ذریعے من پسند افراد میں مدادی سامان تقسیم کیا اور اصل متاثرین اس امداد سے یکسرمحروم رہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈاکٹرثناء اچکزئی اور کمانڈر حضرت خان اچکزئی کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی ہے جو امدادی سامان کی تقسیم کو یقینی بنائے گی امدادی ادارے اور صوبائی حکومت کسی بھی قسم کی امداد کی تقسیم کیلئے ان سے رابطہ کرے تاکہ اصل مستحقین تک یہ امداد پہنچ سکے۔ انہوں نے پاک فوج بارشوں اوربرف باری سے بند سڑکوں کو کھولنے کیلئے مشینری کو حرکتگ میں لائے۔نصیر خان اچکزئی نے کہا کہ بڑی بڑی سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکے لوگوں ٹھیکیداروں کو دینے کی بجائے این ایل سی کو دیئے جائیں تاکہ بروقت ان سڑکوں کی تعمیر یقینی بنائی جاسکے۔
چمن،قلعہ عبداللہ اور مضافات میں برف باری اور بارشوں سے نقصانات ہوئے ہیں حکومت متاثرین کی فوری امداد کو یقینی بنائے،نصیر خان اچکزئی

ٹیگز:
نصیر خان اچکزئی
