کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر داخلہ کی ہدایت پر برف اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہے گزشتہ روز ہونے والی بھاری برفباری میں کوژک ٹاپ،کان مہترزئی سمیت ملحقہ علاقے متاثر ہوئے تھے تاہم پی ڈی ایم اے نے لیویز اور این ایچ اے کی تعاون سے بروقت امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے قومی شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا ان خیالات کااظہار انہوں نے ”یو این اے“سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی موسمی پیشگوئی کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے نے ممکنہ طور پر برفباری اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہیوی مشینری،ریسکیورز کا عملہ،ایمبولینسز سمیت دیگر ضروری سامان پہنچا دیا تھا گزشتہ روز ہونے والی برفباری نے کوژک ٹاپ،کان مہترزئی اور ملحقہ علاقوں کومتاثرہ کیا تاہم ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عطاء اللہ مینگل،فیصل طارق،ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر جمالی کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دیکر ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بجھوائی گئی جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہیوی مشینری کے ذریعے قومی شاہراہوں پر جمی برف کو ہٹا یا اور نمک پاشی کی ان علاقوں میں پھنسی گاڑیوں کو پی ڈی ایم اے کے امدادی عملے نے نکالنے میں مدد کی اور مسافروں کو ضروریات کی تمام تر سہولیات فراہم کی جس کے بعد قومی شاہراہیں چھوٹی بڑی ٹریفک کیلئے بحال رہی انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے واضح احکامات دیئے تھے کہ موسمی شدت کے پیش نظر عوام کو کسی صورت مشکلا ت کا سامنا نا کرنا پڑے ان احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ترجیحی اقداما ت اٹھائے گئے انہوں نے کہا کہ موسم سرماء کے دوران بارشوں اور برفباری کے حوالے سے محکمہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24گھنٹے کھلا ہے جہاں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے مکمل رابطے کئے جارہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ کسی بھی قسم کی غیر معمولی صورتحال میں نہ صرف فوری طور پر امدادی سرگرمیاں کا آغاز کردیا جائے بلکہ عوام کو کسی ممکنہ مشکل سے بچانے کیلئے تمام تر بنیادی سہولیات میسر کی جاسکیں۔
برفباری اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہے،نصیر احمد ناصر

ٹیگز:
نصیر احمد ناصر
