پشاور (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ماضی کا حصہ بن چکی ہے کراچی کے بلدیاتی الیکشن نے انکے مقبولیت کا پول کھول دیا انکے اہم رہنما اپنا یونین کونسل تک نہ جیت سکے ہم نے پہلے کہا تھا کہ اگر انکے سروں سے سلیکٹر کے دست شفقت اٹھے تو یہ لوگ یونین کونسل کی سیٹ تک نہیں جیت پائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمیعت علماء اسلام کے زیراہتمام پشاور کے مختلف مقامات پر منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجتماعات سے جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما اور تحفظ ختم نبوت کے صوبائی امیر خطیب مسجد قاسم علی خان پشاور حضرت مولانا مفتی شہاب الدین پوپلزئی اور جمیعت علماءاسلام کے دیگر مرکزی صوبائی اور مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ مغرب کے چھتری تلے ملک پر مسلط بعض عناصر مختلف اوقات میں آئین کے اسلامی دفعات پر چور دروازے سے حملہ ہوئے مگر جمعیت علماءاسلام کے قیادت انکے مذموم عزائم کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر انکے مکروہ عزائم کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوئی ملک وملت پر مغربی تہذیب مسلط کرنے کا خواب دیکھنے والوں کے خواب کھبی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ یہاں ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر بدتہذیبی اور بدکرداری کا بازار گرم کرنے والے مکار مداری قوم کو گمراہ کرتے رہے۔
پی ٹی آئی ماضی کا حصہ بن چکی ہے کراچی کے بلدیاتی الیکشن نے انکے مقبولیت کا پول کھول دیا،مولانا حافظ حمداللہ

ٹیگز:
مولانا حافظ حمداللہ
