کراچی (ڈیلی گرین گوادر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ کسی تحریک کی کامیابی میں قیادت کا بڑا کردار ہوتا ہے ـکیونکہ انہوں نے رہنمائ اور اصلاح کا فریضہ انجام دینا ہوتا ہے ـ جماعت اسلامی نے ہمیشہ بہترین قیادت کی تیاری پر توجہ مرکوز کی ہے – ضلع گڈاپ کراچی کے مرکزی دورہ کے موقع پہ ناظمات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حجاب عورت کو ایمان کی قوت ,خود اعتمادی اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔ آج کی عورت بڑھتے ہوئے معاشرتی مسائل کی وجہ سے حجاب کی طرف بہتر رحجان رکھتی ہے اور حجاب میں تحفظ محسوس کرتی ہے – انہوں نے مزید کہا کہ دعوت دین جیسا عظیم مقصد مستقل جدوجہد کا متقاضی ہے -ہمیں مستقل مزاجی اور خوش اخلاقی سے کام کرتے رہنا ہے اور نتائج کے حصول کو اخلاص سے جوڑ دینا ہے -اللہ تعالیٰ اپنے راستے میں کی ہوئ محنت کا نعم البدل دیتا ہےـ انہوں نے کہا کہ ہم سے ہماری صلاحیتوں کے بارے میں حساب ہوگا-لہذا دنیا میں اپنی صلاحیتوں اور اپنے مال کا بہترین استعمال ہی توشہ آخرت ہے انہوں نے ضلع گڈاپ کی تنظیمی کیفیت کا جائزہ لیا اور اس کی مستحکم صورتحال کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے ضلع کی افرادی قوت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں افرادی قوت اور ذمہ داران کی بڑی تعداد موجود یے جو کہ خوش آئند بات ہے اس موقع ڈپٹی سیکریٹریز عطیہ نثار۔ ثمینہ سعید اور ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی بھی موجود تھیں ۔ علاوہ ازیں نائب ناظمہ ضلع ربیعہ توصیف نے ضلع گڈاپ کا جائزہ پیش کیا۔
اعتدال ، مستقل مزاجی اور قوت فیصلہ کامیاب قیادت کے اوصاف ہیں ` ڈاکٹر حمیرا طارق کا خطاب

ٹیگز:
ڈاکٹر حمیرا طارق
