کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات / وزارت اوور سیز پاکستانیز و انسانی ترقی کرن بلوچ نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری اور پارٹی کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیالوں نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے مقبول ترین جماعت ہے انہوں نے سندھ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی عوام نے جس طرح پیپلز پارٹی کو بھرپور انداز میں کامیابی سیدلائی ہے اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف مخالفین کے بے بنیاد پروپیگنڈے آج ہمیشہ کیلئے دفن ہو گئے عوام جانتے ہیں کہ ان کے مسائل کا حل صرف پی پی کے پاس ہے آج کے نتائج عام انتخابات کا ٹریلر ہیں جس طرح عوام بھٹو کے کارروان کی پذیرائی کر رہے ہیں عام انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر میں کلین سوئپ کر کے حکومت بنائے گی اور بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم ہونگے۔
جیالوں نے ثابت کر دیا پیپلز پارٹی ملک کی سب سے مقبول ترین جماعت ہے،کرن بلوچ

ٹیگز:
کرن بلوچ
