قلات(ڈیلی گرین گوادر)نیچاری اور پندرانی قبائل کے مابین تنازعہ کا تصفیہ، دونوں فریقین شیر و شکر ہوگئے، تفصیلات کے مطابق نیچاری اور پندرانی قبائل کے مابین دو فریقین میں رشتے کے معاملے پر تنازعہ چلا آرہا تھا جس کے حل کیلئے قلات میں سردار عزت خان پندرانی، سردار عبدالکریم نیچاری کی سربراہی میں ثالثین و معتبرین حاجی فیض محمد پندرانی محمد مراد نیچاری وڈیرہ سلیمان پندرانی وڈیرہ غلام نبی پندرانی حاجی عبدالمجید نیچاری مولانا عبدالرحمان رحمانی میر عبدالعزیز نیچاری میر محمد یونس نیچاری میر سرفراز نیچاری رئیس غلام مصطفی نیچاری حافظ عبدالعزیز نیچاری عبدالرشید پندرانی عبدالشکور پندرانی رئیس احسان اللہ نیچاری نے دونوں فریقین کے مسئلے کو سنا گیا اور خوش اسلوبی سے حل کرکے دونوں فریقین کو شیروشکر کردیا گیا دونوں فریقین نے معتبرین و معززین کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا آخر میں اجتماعی دعا کی گئی۔
نیچاری اور پندرانی قبائل کے مابین تنازعہ کا تصفیہ، دونوں فریقین شیر و شکر ہوگئے

ٹیگز:
نیچاری پندرانی قبائل
