پشین (ڈیلی گرین گوادر ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پشتونخوا وطن کے سیاسی جمہوری پارٹیوں ، مختلف مکتبہ فکر کے تنظیموں اور سول سوسائٹی کو کم سے کم نقاط پر متحد و منظم ہوکر پشتون قومی تحریک کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے مل کر جدوجہد وقت کی اشد ضرورت ہے اور بنوں جرگے کا تاریخی اعلامیہ اس کی بنیاد بن سکتا ہے ان خیالات کا اظہار پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری محمود ریاض،ضلعی رہنماؤں حیات اللہ کارمل،عبدالصمد صاحب،علاوا لدین خان، ڈاکٹر حیات خان،منیر خان نے کلی گوال میں دو ابتدائی یونٹوں کے قیام،صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز خلیل خان ترین ،سید احسان آغا،ضلعی رہنماؤں سید خلیل آغا،سید عبداللہ آغا،سید نعمت آغا، سید نصرت آغا نے کلی کوز شنغرئی ،کلی شاگی شنغرئی اور کلی حرم زئی میں ابتدائی یونٹوں کے قیام،پارٹی کے مرکزی سیکرٹری مالیات یوسف خان کاکڑ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز سلیمان خان بازئی،حاجی عصمت اللہ لالا، سرفراز خان، یحییٰ خان،عبداللہ، اکرام خان نے علاقہ اغبرگ کلی غبیزئی ابتدائی یونٹ کے قیام اور پارٹی کے ضلعی رہنماؤں اکبر خان کلیوال،عرفات خان کاکڑ، پروفیسر عصمت خان خروٹی نے خروٹ آباد یونٹ نمبر 2 کے قیام اور پارٹی میں 20 افراد کی شمولیت کے اجتماع سے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری احمد خان لونی، ضلعی رہنماؤں خان میر سیلاچی، دیدار خان سیلاچی،آصف خان لونی،غلام مغل،ملک خیربخش ماموزئی نے کلی در محمد یونٹ کے قیام اور دیدار خان سیلاچی کی قیادت میں 16 افراد کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مذکورہ بالا تمام ابتدائی یونٹوں میں نئے ایگزیکٹیو کا انتخاب کیا گیا جس سے پارٹی رہنماؤں نے حلف لیا۔مقررین نے کہا کہ پشتون قومی تحریک کے دعویدار تمام جمہوری سیاسی پارٹیوں نے اس حقیقت کا ادراک کرنا ہوگا کہ اس ملک میں پشتونخوا وطن کے تمام عوام کو زندگی کے ہر شعبے میں بدترین اذیت ناک صورتحال کا سامنا ہے اور غیور پشتون افغان ملت ہر قسم کے معدنی وسائل سے بھرپور وطن کے مالک قوم ایک مزدور اور مسافر قوم میں تبدیل ہوچکا ہے اور ان کی اپنے وطن کے حق ملکیت اور حق حاکمیت سے اس استعماری ریاست نے محروم رکھ کر انہیں پناہ و بقاہ کی صورتحال سے دوچار کردیا ہے اور سنگین صورتحال سے نجات کے لئے قومی محاذ بنا کر مشترکہ جدوجہد کے بغیر کوئی چارہ نہیں ورنہ تاریخ پشتون قومی تحریک کے دعوے کرنے والی کسی پارٹی کو معاف نہیں کرے گی۔
پشتونخوا وطن کے تمام عوام کو زندگی کے ہر شعبے میں بدترین اذیت ناک صورتحال کا سامنا ہے ، محمد عیسیٰ روشان

ٹیگز:
محمد عیسیٰ روشان
