لاہور: عمران خان کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی آئندہ کی حکمت عملی کا انتظار ہے جس کے بعد عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد شہباز شریف کو صدر مملکت اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا معاملہ بھی نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آج عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کریں گے اور آج ہی کے پی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنرکو بھجوائے جانےکا امکان ہے۔ گورنرپنجاب آج کسی بھی وقت اسمبلی توڑنےکی ایڈوائس پردستخط کردیں گے کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے جمعرات کی رات 10 بجکر 10 منٹ پر اسمبلی توڑنےکی سمری بھجوائی تھی، وزیراعلیٰ کی سمری کا 48 گھنٹوں کا آئینی وقت آج 10 بجکر 10 منٹ پر ختم ہوجائے گا، اگر گورنر آئینی طور پر درج وقت پر دستخط نہیں کرتے تو اسمبلی آئینی طور پر تحلیل تصور ہوگی۔
عمران خان نے اہم اجلاس بلا لیا ” ا یم کیو ایم کی حکمت عملی کا انتظار

ٹیگز:
عمران خان
