مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی کی خصوصی احکامات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ محمد ندیم شاہ بخاری نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران سی ای او کے آفس میں میٹنگ کاانعقاد ہوا، بعد ازاں اے ڈی سی نے دیگر کے ہمراہ پارکنگ کا معائنہ بھی کیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہسپتال سے موٹر سائیکل چوری کے واقعے کا ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی نے نوٹس لے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ محمد ندیم شاہ بخاری کو ہسپتال کا دورہ کرنے مسائل معلوم کرنے اور ہسپتال کی موٹر سائیکل و کار پارکنگ کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کی، اس دوران سی ای او شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ محمد ندیم شاہ بخاری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سی ای او ڈاکٹرسعیدمیروانی، آر ایم او جنرل ڈاکٹر واحد شاہوانی، آرٹیکل پروگرام انچارج ڈاکٹر ستار، صدر سراوان پریس کلب فیض درانی، سینئر صحافی فیصل باقی، ایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ نورحسن لہڑی ،تفتیشی آفیسر حاجی امیرحمزہ، سکورٹی انچارج شکور علیزئی، شکیل سارنگزئی سمیع اللہ نورزئی و دیگر بھی موجود تھے، اجلاس میں ہسپتال کے حوالے سے اہم مسائل و دستیاب وسائل اوپی ڈی میں خدمات سمیت مختلف امور اور عوام کی سہولت کیلئے فری کار و موٹر سائیکل پارکنگ کے حوالے سے تفصیلی طور پر گفت و شنید کی گئی اور اہم فیصلے بھی کئے گئے، اس دوران اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہسپتال آنیوالوں کے موٹر سائیکل اور گاڑی پارکنگ میں کھڑی کرنے کیلئے پارکنگ کے سامنے پارکنگ بیریئر کی فوری تنصیب اور پارکنگ کے علاوہ ہسپتال کے احاطے میں کھڑی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی، اور اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ پارکنگ کے علاؤہ ہسپتال کے احاطے سے یا ہسپتال کے کسی بھی حصے سے کسی کا موٹر سائیکل یا گاڑی چوری ہوئی تو اسکا مقدمہ FIR پولیس درج نہیں کریگی اور وہ اپنے موٹر سائیکل اور گاڑی کا خود ہی زمہ دار ہوگا انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہسپتال ہذا کی جانب سے عوام کی سہولت اور انکے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ہسپتال میں مفت پارکنگ قائم کردی گئی ہیں، اور بلامعاوہ انکے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی حفاظت کی جاتی ہے لہذا عوام بھی تعاون کرتے ہوئے اپنے موٹر سائیکلوں کو پارکنگ میں ہی کھڑی کریں تاکہ بعد میں انہیں اور ہسپتال انتظامیہ کو پریشانی کاسامنا نہ کرنا پڑے، اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ہسپتال کی مزید بہتری باہمی روابط قائم کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، اس حوالے سے صحافی برادری بھی اپنا کردار ادا کریں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ محمد ندیم شاہ بخاری نے کہاکہ شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کے عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں کیونکہ ہسپتال ہذا میں ڈاکٹر دن رات مستونگ سمیت دیگر ملحقہ اضلاع کے غریب مریضوں کا مفت علاج معالجہ کررہےہیں انھوں نے کہاکہ شعبہ طب سے منسلک ڈاکٹرز انسانیت کی خدمت کررہےہیں انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ڈاکٹروں کو بھی چائیے کہ وہ اپنی خدمات کو احسن طریقے سے بنائیں ضلعی انتظامیہ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگی اور ہسپتال میں درپیش اہم مسائل کو ڈی ایچ سی اجلاس میں حل کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے گی۔
شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کے عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ،محمد ندیم شاہ بخاری

ٹیگز:
محمد ندیم شاہ بخاری
