کوہلو(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کوہلو انتظامیہ کی جانب سے سیلاب زدہ کسانوں پر لاٹھی چارج و تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے حکومت کے کہنے پر سیاسی انتقام کہ تمام تر حدود کو پار کردیا ہے۔نیشنل پارٹی کوہلو تحصیل جنرل سیکرٹری وڈیرہ داھان مری و دیگر ورکرز کے گھروں پر چھاپے اور چادر وچار دیواری سنگین پامالی ہے۔خواتین کانسٹیبل کے بغیر گھروں میں غنڈوں کی طرع گھس کر بے حرمتی کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔نیشنل پارٹی اس غیر قانونی اقدام بلوچ روایات کی پامالی کے خلاف سموار کو کویٹہ ث شدید احتجاج مظاہرہ کریگی۔بیان میں کہا گیا کہ کوہلو میں کرپشن و کمیشن کا بازار گرم ہے۔تمام ادارے مفلوج ہوگئے ہیں بھتہ خوری عام یے۔پھر بھی انتظامیہ کا حوس نہیں بھرا اور گندم بیج کی غیر منصفانہ تقسیم کی اور گندم بیج میں اقربا پروری کے زریعے حقدار کسانوں کو محروم رکھا جارہا پے۔جو قابل مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ غیر قانونی اور لیویز گردی کے خلاف ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری طور کاروائی کیاجائے اور نیشنل پارٹی رہنماں و دیگر کسانوں کے خلاف من گھڑت مقدمات کو ختم کیا جائے بصورت دیگر نیشنل پارٹی احتجاج کے دائرے کو مذید وسعت دے گی۔
کوہلوانتظامیہ کا سیلاب زدگان پرلاٹھی چارج کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،نیشنل پارٹی

ٹیگز:
نیشنل پارٹی
