کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان یونیورسٹی کے موجودہ مالی بحران پرجوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے پلیٹ فارم سے جامعہ کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین پچھلے 20 دنوں سے گزشتہ تین مہینوں کی تنخواہوں اور ڈی آر اے،اردلی و ہاوس ریکوزیشن الاؤنس کے بقایاجات کی تاحال عدم ادائیگی کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔ دوسری جانب جامعہ کے تینوں ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام اور ملازمین بھی تنخواہوں اور منظور شدہ الاونسز سے محروم ہیں۔ حقیقت میں تین مہینوں کی تنخواہوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے جامعہ کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین انتہائی ذہنی کوفت اور سخت مشکلات میں مبتلا ہیں جسکا اندازہ وہ ہی کرسکتا جو درد دل رکھتا ھو۔ تین مہینوں سے تمام اساتذہ کرام و ملازمین اور انکے خاندان والوں کا برا حال ھوا ہیں لیکن ملازمین دشمن وائس چانسلر اور صوبائی حکومت کی افسر شاہی اساتذہ کرام اور ملازمین کے اس مشکل حال پر لطف اندوز ھورہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ اساتذہ کرام اور ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور سوموار کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری جامعہ کے وائس چانسلر اور صوبائی حکومت کی افسر شاہی پر عائد ہوگی بیان میں کہا گیا کہ ایک طرف جامعہ کے اساتذہ کرام اور ملازمین کو مالی و انتظامی مشکلات میں مبتلا کیا گیا جبکہ دوسری طرف سازش کے تحت یونیورسٹیز ایکٹ 2022 کی پالیسی ساز اداروں میں اساتذہ کرام، آفیسران، ملازمین کی منتخب نمائندگی یکسر ختم کی اور جامعہ کے آفیسرز اور ملازمین کے پروموشن اور آپ گریڈیشن پر غیر قانونی طور پر قدغن لگا دیا گیا جو صرف اور صرف غیر قانونی طور پر مسلط وائس چانسلر اور اسکی کی نااہل ٹیم کی بددیانتی ہیں جسکو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ مضحکہ خیز امر یہ ہے کہ وائس چانسلر سمیت پرو وائس چانسلر، رجسٹرار خود غلط اور غیر قانونی طور پر ان اہم سیٹوں پر براجمان ہیں لیکن آفیسران اور ملازمین کو انکے قانونی پروموشن اور آپ گریڈیشن سے محروم رکھا ہیں۔ علاوہ ازیں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بروز پیر 9 جنوری کو جامعہ کے تمام اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین آرٹس بلاک کے سامنے دن گیارہ بجے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کے لئے جمع ہوجائیں اور اسی روز جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کا ایک اہم میٹنگ طلب کرلیا گیا ہے جس میں ائندہ کے لائحہ عمل کے اہم فیصلے کئے جائیں۔
جامعہ بلوچستان کے اساتذہ تین مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں،جوائنٹ ایکشن کمیٹی

ٹیگز:
جوائنٹ ایکشن کمیٹی
