کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک اوربلیک میلنگ اور جنسی ہراسانی کے اسکینڈل کاانکشاف ہواہے،شیخ زید ہسپتال کی ایک متاثرہ اسٹاف نرس کا صوبائی حکام اور پولیس اتھارٹیز کے نام گمنام خط،معاملہ سامنے آنے پر سیکرٹری صحت بلوچستان نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔کوئٹہ میں جامعہ بلوچستان کے بعد شیخ زید ہسپتال کی ایک متاثرہ اسٹاف نرس کی جانب سے صوبائی حکام اور پولیس اتھارٹیز کے نام گمنام خط سامنے آیاہے جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ جو اسٹاف گروہ کی بات نہیں مانتی اس کیساتھ انسانیت سوز ظلم کیا جاتا ہے اسٹاف نرسز کی غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کیا جاتا ہے اپنا نام ظاہر نہیں کررہی کیونکہ اس گروہ سے خطرہ ہے،خط میں الزام عائد کیاگیاہے کہ ہسپتال کی ہیڈ نرس مسرت تنویر جنسی ہراسانی میں ملوث ہے جس کے ساتھ ہسپتال عملہ بھی ملوث ہے،اگر اعلیٰ آفیسران کے خلاف کوئی نرس شکایت کرتی ہے تو ملوث عملہ ان کی سنوائی نہیں ہونے دیتے اگر مکمل انکوائری ہوں تو بہت ساری باتیں سامنے آئیں گی خط میں کہاگیاہے کہ گزشتہ دنوں ایک نرس نرگس ظہوربخش کا پیرامیڈیکل اسٹاف کے صدر سجاد رئیسانی کے ساتھ جو بغیر اجازت کسی لڑکی کے وم میں داخل ہواتھا پر آواز اٹھانے پر انہیں دھمکیاں دی گئی اورانہیں معافی مانگنے پر مجبور کیاگیا ایک نرس سونیہ گیتا کے ساتھ معاملہ آنے پر مسرت تنویر نے انہیں سرعام جوتیاں ماری اور حساس اداروں کے نام سے دھمکیاں دیں۔خط میں انکشاف کیاگیاہے کہ ایک نرس رخسانہ جاوید ماہ جولائی سے غیر حاضر ہے لیکن ان کی حاضری لگ رہی ہے،خط میں الزام عائد کیاگیاہے کہ ہیڈ نرس نرسوں کی پرسنل چیٹس اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کررہی ہے،خط کی کاپی چیف سیکرٹری،سیکرٹری صحت،پولیس حکام،ڈی جی صحت، نرسنگ کنٹرولر، کوئٹہ پریس کلب،ہیومن رائٹس اور ایف آئی اے اسلام آباد کو ارسال کی گئی ہے۔معاملہ سامنے آنے پر سیکرٹری صحت بلوچستان نوٹس لیتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی اور انہیں تحقیقات کے احکامات دے دئیے۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق شیخ زید ہسپتال اسکینڈل،سنگین الزامات پر قائم کمیٹی کے سامنے اب تک کوئی خاتون پیش نہیں ہوا،متاثرہ خواتین کے بیانات کیلئے آج بھی بیٹھے ہیں،اگر کسی خاتون نے ثبوت پیش کئے تو ایک منٹ بھی اس افسر کو محکمے میں نہیں چھوڑینگے،اگر کسی خاتون کو ڈر ہے تو ہمیں ہمارے موبائل نمبر پر رابطہ کرکے بتادیں۔ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے کہاگیاہے کہ تنظیم کو کسی خاتون نے سنگین الزامات کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا،آج ایک وفد بناکر سیکرٹری صحت سے ملاقات بھی کرینگے چھوٹی موٹی شکایات تھی جنہیں حل کردیا۔
کوئٹہ،شیخ زید ہسپتال میں جنسی ہراسانی اسکینڈل کا انکشاف

ٹیگز:
شیخ زید ہسپتال
