کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی میں سابق رکن اسمبلی و سابق و صوبائی وزیر تعلیم سردارنثارعلی ہزارہ کی وفات پر تعزیتی قرارداد منظور کرتے ہوئے اجلاس کی باقاعدہ کارروائی کو موخر کردیاگیا۔جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکرغزالہ گولہ کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس میں سابق رکن اسمبلی سردارنثارعلی ہزارہ کیایصال ثواب کیلیے فاتحہ کی گئی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا، سردار نثار علی ہزارہ کے انتقال پربلوچستان اسمبلی میں تعزیتی قرارداد پیش کی گئی،، تعزیتی قرارداد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پیش کی تعزیتی قرارداد میں سابق رکن اسمبلی کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا، ایوان نے قرارداد منظور کرلی بعدازاں سابق رکن اسمبلی نثارعلی ہزارہ کے انتقال کے باعث بلوچستان اسمبلی کی کارروائی 26 اکتوبرتک موخر کیا گی۔ سردار نثار علی ہزار 1997 کے عام انتخابات میں حلقہ پی بی ٹو کوئٹہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے بعدازاں انہیں محکمہ تعلیم کا قلمدان بھی سونپا گیا۔
بلوچستان اسمبلی، سابق صوبائی وزیر تعلیم سردارنثارعلی ہزارہ کی وفات پر تعزیتی قرارداد منظور

ٹیگز:
بلوچستان اسمبلی
