کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن نے یقین دہانی پر 9جنوری تک ریڈزون جانے اور دھرنا موخر کردیا۔ ینگ ڈاکٹرزایسو سی ایشن کے ڈاکٹربہار شاہ کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے زیراہتمام سول ہسپتال میں مظاہرہ کیاگیا مظاہرین کی جانب سے وزیر اعلی، محکمہ صحت اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔مظاہرین کاکہناتھاکہ ایک سال سے پی جیز اور ہاوس افسران کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، تنخواہوں کے معاملے سے متعلق سیکرٹری صحت سے بات ہوئی ہے، انتظامیہ نے 9 جنوری تک تنخواہوں کی ادائیگی کہی یقین دہانی کرائی ہے،9 جنوری تک تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی تو احتجاج میں شدت لائیں گے،انہوں نے کہاکہ حکومت سے تین ماہ قبل مذاکرات ہوئے تھے مگر ابتک وعدے وفا نہیں ہوئے، ٹرشری کیر ہسپتالوں کے ہاوس آفیسر اور پی جی ڈاکٹرز کی تنخواہیں ایک سال بعد بھی ادا نہیں کی گئیں، صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی دور نہیں ہوسکی، حکومتی کابینہ کے فیصلے پر ڈاکٹروں کی ایڈہاک بنیادوں پر تعیناتی کیلئے ٹیسٹ اور انٹرویو ہوئے تھے، ٹیسٹ اور انٹرویو میں کامیابی حاصل کرنے والے ڈاکٹروں کی تقرری ایک سال بعد بھی نہیں ہوسکی، ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام سے متعدد ملاقاتیں کیں مگر شنوائی نہیں ہوئی۔
ینگ ڈاکٹرزوپیرامیڈیکل اسٹاف نے یقین دہانی پروزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا معطل کردیا

ٹیگز:
ینگ ڈاکٹرز
