کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تعلیم بنیادی انسانی حقوق میں سے ہے، جس کی نجکاری کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، یونیورسٹیاں انڈسٹریز نہیں اور نہ ہی کمانے کا ذریعہ ہوتی ہے بلکہ یہ ہمارے عوام کی ملکیت اور نوجوانوں کی تعلیمی استعداد کو بڑھانے اور شعور یافتہ ذہنوں کو پیدا کرکے سماج کے مختلف شعبوں کو ترقی سے آراستہ کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر نواز خپلواک، آفس آرگنائزر عظیم افغان، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی، ثقافت آرگنائزر طیب خان،ڈپٹی آرگنائزرز بشیر افغان، ہارون موسیٰ خیل، ڈاکٹر دلبر ازل، امین اچکزئی، شریف دومڑ، زبیر ترین، ڈاکٹر زبیر خلجی، خوشحال خان کاکڑ، وہاب خالق، ایاز شیرانی، صدیق مندوخیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کی جانب سے فیسوں میں اضافہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، اخراجات کی مد میں طلباء وطالبات پر اضافی فیسوں کا بوج ڈالنا تعلیم دشمن، علم دشمن، طلباء دشمن اقدام ہے جس کی پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کسی صورت اجازت نہیں دیگی اور اس کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں میں بی ایس اور مختلف پروگراموں کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے اور غریب طلباء وطالبات اور والدین پر یہ بوج ڈال دیا گیا ہے جس کے باعث وہ شدید پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں کیونکہ اس بدترین مہنگائی میں پہلے ہی علم کا حصول انتہائی دشوار ہوچکا ہے اوپر سے تعلیمی اداروں کی بلاجواز داخلہ، امتحانات، ٹرانسپورٹ کی مد میں فیسوں میں اضافہ طلباء وطالبات کے مسائل میں مزید اضافہ کے مترادف ہیں۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کوئٹہ یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں بڑھائی جانیوالی فیسوں کو واپس لیا جائے تاکہ غریب طلباء وطالبات اپنے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھ سکیں۔
تعلیم بنیادی انسانی حقوق میں سے ہے، جس کی نجکاری کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، پی ایس او

ٹیگز:
پی ایس او
