راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے ملک انتہائی نازک موڑ پر موجود ہے، اگلے 120 دن اہم ہوں گے۔
اتوار کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے درست کہا کہ معیشت اور دہشت گردی پر قومی اتفاق رائےضروری ہے۔ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا ہے، استحکام انتخاب ہی لائے گا جو فوج کروا سکتی ہے۔

