کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے تین ارکان صوبائی اسمبلی، وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر، مرکزی رہنماؤں اور بی این پی (عوامی) کے سینئر نائب صدر کی پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطاق بلوچستان عوامی پارٹی کے تین اراکین صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی، میر عارف جان محمد حسنی، میر سلیم کھوسہ، وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر عبید اللہ گورگیج، بی این پی عوامی کے سینئر نائب صدر میر اصغر رند، مکران کی بااثر کاروباری شخصیت حاجی ملک شاہ گورگیج، سردار زادہ فیصل جمالی، بی اے پی کے مرکزی رہنماء میر فائق جمالی، میرولی محمد نے جمعہ کی شب کراچی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک، سردار نور احمد بنگلزئی بھی موجودتھے۔ملاقات میں بلوچستان اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی اہم گفتگو کی گئی۔دوسری جانب سیا سی حلقوں نے اس ملاقات کو سیاسی منظر نامی کے لئے اہم قرار دیا ہے۔
بی اے پی سے تعلق رکھنے والے تین ارکان صوبائی اسمبلی سمیت دیگر رہنماؤں کی آصف علی زرداری سے ملاقات ،جلد شمولیت متوقع

ٹیگز:
آصف علی زرداری
