قلات (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر قلات اور ایف سی قلات III ونگ کے کرنل کی تعاون سے ضلع قلات کے علاقہ گولک کے سیلاب متاثرین کے 160 گھرانوں میں گرم کمبل اور راشن تقسیم کیا گیاجس سے علاقے کے سیلاب متاثرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے واضع رہے کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث دیگر علاقوں کی طرح گولک کا علاقہ بھی شدید متاثر ہواتھااور لوگوں کے گھر بار کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کے بعد لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا تھا تاہم ڈپٹی کمشنر اور ایف سی کے کرنل کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد سے انھیں کچھ نہ کچھ ریلیف ملے گاعلاقے کے عوام نے ڈپٹی کمشنر قلات اور ایف سی قلات III کے کرنل کی جانب سے کمبل،راشن اور دیگر امداد کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو کبھی بھی بے یار ومددگار نہیں چھوڑیں گے متاثرین کی بحالی کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں
ڈپٹی کمشنر قلات اور ایف سی III ونگ کے تعاون سے گولک کے سیلاب متاثرین کے 160 گھرانوں میں گرم کمبل اور راشن تقسیم

ٹیگز:
راشن تقسیم
