کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج طلب، اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا انتخاب کیا جائیگا، تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغانے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہفتہ کو سہ پہر تین بجے طلب کرلیا ہے جس میں اسپیکر کی خالی نشست پر انتخاب عمل میں لایا جائیگا اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی آج ہفتہ کو صبح ساڑھے 8بجے سے دوپہر12 بجے تک حاصل اور جمع کئے جائیں گے جبکہ سہ پہر تین بجے اسپیکر کا انتخاب بذریعہ خفیہ رائے دہی عمل میں لایا جائیگا
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج طلب، اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا انتخاب کیا جائیگا

ٹیگز:
بلوچستان
