کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں بی این پی کے رکن اسمبلی اختر حسین لانگو نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ گزشتہ حکومت کی ناروا پالیسیوں ظلم و زیادتیوں کے خلاف ہم نے تحریک چلائی اور جام حکومت کو ہٹانے میں کامیاب ہوئے تاہم موجودہ حکومت کے بننے کے بعد ہم نے اصولی فیصلہ کیا تھا کہ جمعیت علماء اسلام بی این پی اور پشتونخوا میپ کسی قسم کی وزارتیں نہیں لیں گی اور نہ ہی حکومت کا حصہ بنیں گی بلکہ اپوزیشن کی نشستوں پر بیٹھ کر حکومت کے ہر مثبت اقدام کی حمایت اور غیر آئینی اقدامات کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وفاق اور صوبے میں بلوچستان کے سائل وسائل سیندک، سوئی گیس، صوبے میں ہونے والے آپریشنز لاپتہ افراد کا مسئلہ گوادر پورٹ اور حال ہی میں ریکوڈک سے متعلق منظور ہونے والی قرار داد کی ہم نے بھرپور مخالفت کی اور اسکے خلاف آواز اٹھائی ہے
ریکوڈک سے متعلق منظور ہونے والی قرار داد کی ہم نے بھرپور مخالفت کی ، اختر حسین لانگو

ٹیگز:
اختر حسین لانگو
