کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کسٹمز حکام کی مختلف کاروائیوں کے دوران 6کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا گیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ سمیع الحق کی ہدایات پر کسٹمز حکام نے مختلف کاروائیوں کے دوران غیر ملکی سامان جن میں ڈارئی فروٹ، پلاسٹک بیگز، کچن سیٹ، غیر ملکی بہترین کوالٹی کے سیگرٹس، اور چار نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بر آمد کر لے قبضے میں لے لیں جبکہ کسٹمز حکام نے رخشان ڈویژن میں کاروائی کر تے ہوئے اب تک چند ماہ میں 50 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیاہے۔
کسٹمز حکام کی مختلف کاروائیوں کے دوران 6 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد

ٹیگز:
کسٹمز
