پشین(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو صاف اورشفاف انداز میں مکمل کروانے کیلئے ضلعی انتظامیہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ ہرممکن تعاون کو یقینی بنا رہی ہے انہوں نے کہا کہ تمام نمائندگان کو چاہیے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لیں اور ان امیدواروں کو کامیا ب بنائیں جو عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران ضلعی الیکشن کمشنر آفس کے دورے کے موقع پر الیکشن کمشنر سید نذیر حریفال،الیکشن کمیشن کے دیگر ملازمین اور وہاں موجود سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ نجیب اللہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)الیکشن کمیشن کے دیگر آفسران اور ضلعی انتظامی آفیسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے حکام نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر خان کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کی جانے والی تمام تیاریوں اور اقدامات سے تفصیلا ً آگاہ کیا اس دوران ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو حتمی شکل دی جارہی ہے تاکہ عوامی مفاد کو تقویت دی جاسکے جبکہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے موقع پرتمام ووٹرز اور پولنگ اسٹیشن کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سیکورٹی انتظاما ت کوبھی موثر اور مضبوط بنایا گیا ہے اور اس بابت کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس اور لیویز اہلکاران اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے دوران الرٹ ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے اس مرحلے کے موقع پر تمام پولنگ اسٹیشنز کا بھی تفصیلی جائز ہ لیا جا رہا ہے تاہم اس دوران تمام آر اوز بھی پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر سہولیا ت فراہم کر رہے ہیں تاہم تمام پولنگ اسٹیشنز پر بجلی واش رومز پانی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کا بندوبست بھی کیا گیا ہے اور کوئی بھی ایسا اسٹیشن نہیں جہاں پر سہولیات کا فقدان ہو تاہم اس مرحلے سے قبل ہی تمام تراقدامات اور انتظامات کرکے سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے اور اس سلسلے میں سستی کاکوئی مظاہر ہ ہر گز نہ کیا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر خان نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن کو صاف اورشفاف بنانے اور سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے گئے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور الیکشن کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلعی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ دوسرے مرحلے پر جاری بلدیاتی الیکشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے موثر اقدامات کئے گئے ہیں جس سے عوامی تحفظات کو بھی دور کیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس بابت سنجیدہ اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے کی طرح دوسرا مرحلہ بھی شفاف،پرامن اور بہتر انداز میں جاری ہے جبکہ اس موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں جس کے لیے الیکشن کمیشن ضلعی انتظامیہ کی مشکور ہے۔
ضلعی انتظامیہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ ہرممکن تعاون کو یقینی بنا رہی ہے، ڈاکٹر یاسر خان بازئی

ٹیگز:
ڈاکٹر یاسر خان بازئی
