اوتھل(ڈیلی گرین گوار) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ، حب اور پشین کے ایم سی حرم زئی میں آج بروز اتوار 2022 کو بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پولنگ صبح 8 سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ سیکورٹی کیلئے پولیس تعینات رہے گی، ضلع لسبیلہ کے دو میونسپل کمیٹیز، بیلہ اور اوتھل، اور 20 یونین کونسلز کے 146 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ ان 146 وارڈز میں سے 27 بلامقابلہ جبکہ 119 وارڈز میں انتخابات ہونگے۔ ضلع لسبیلہ میں ٹوٹل 136703 ووٹرز جن میں 76698 مرد اور 60005 خواتین ووٹرز ہیں۔ 119 وارڈز میں کل 365 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ ضلع لسبیلہ میں 133 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 7 مرد 7 خواتین اور 119 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ ان 133 پولنگ اسٹیشنز میں 364 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ جن میں سے195 مرد اور 169 خواتین پولنگ بوتھ ہیں۔ ضلع لسبیلہ میں 9 انتہائی حساس، 42 حساس اور 82 نارمل پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ جبکہ ضلع حب کے ایک میونسپل کارپوریشن، حب اور تین میونسپل کمیٹیز، وندر، دریجی اور گڈانی، اور 12 یونین کونسلز کے 138 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ان 138 وارڈز میں سے 31 بلامقابلہ جبکہ 107 وارڈز میں انتخابات ہونگے۔ ضلع حب میں ٹوٹل 135620 ووٹرز جن میں 76538 مرد اور 59082 خواتین ووٹرز ہیں۔ 105 وارڈز میں کل 427 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ضلع حب میں 126 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 12 مرد 12 خواتین اور 102 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ ان 126 پولنگ اسٹیشنز میں 326 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ جن میں سے179 مرد اور 147 خواتین پولنگ بوتھ ہیں۔ ضلع حب میں 32 انتہائی حساس، 63 حساس اور 31 نارمل پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ضلع پشین کے ایم سی حرم زئی 14 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ان 14 وارڈز میں سے 2 بلامقابلہ جبکہ 12 وارڈز میں انتخابات ہونگے۔ ضلع پشین کے ایم سی حرم ذئی میں ٹوٹل 10890 ووٹرز جن میں 6151 مرد اور 4739 خواتین ووٹرز ہیں۔اور ایم سی حرمزئی کے 12 وارڈز میں کل 79 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ ضلع پشین کے ایم سی حرم ذئی میں 13 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 1 مرد 1 خواتین اور 11 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ ان 13 پولنگ اسٹیشنز میں 30 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ جن میں سے 16 مرد اور 14 خواتین پولنگ بوتھ ہیں۔ ضلع پشین کے ایم سی حرم ذئی کے تمام 13 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے جا چکے ہیں۔
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ، حب اور پشین میں کل بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی، فیاض حسین مراد

ٹیگز:
فیاض حسین مراد
