سبی (ڈیلی گرین گوادر) سبی میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں ڈویژن،ضلعی آفیسران شہریوں،طلباء و طالبات،اساتذہ کرام اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر کرپشن کے خلاف مختلف نعرے درج تھے سبی میں انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر کمشنر سبی ڈویژن کے آفس سے ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے کی ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی وحید شریف عمرانی، اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سبی ڈویژن میر دین محمد مری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالحمید ابڑو، ایجوکیشن آفیسر سبی محمد انور لاشاری،ایس ای بلڈنگ عبداللہ مندوخیل،ایس ای روڈ جی ایم بلوچ،ایکسین روڈ لطف اللہ کاکڑ،ڈی ایس پی سبی ریاض احمد،ایکسین ایری گیشن گل حسن کھوسہ،ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر منظور بلوچ،میر عبدالصمد بنگلزئی،ذیشان احمد،میر لیاقت لغاری،محمد یعقوب لاشاری،محمد بخش چانڈیو سمیت ڈویثزنل و ضلعی آفیسران، اساتذہ کرام طلباء، اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی ریلی کے شرکاء نے کمشنر آفس سے آفیسر کلب تک پیدل مارچ کیا اور دوبارہ آفیسر کلب سے سرکٹ ہاوس پہنچے جہاں پرکمشنر سبی ڈو یژن کو بینڈ کے دستے نے سلامی پیش کی جس کے بعد کرپشن کے خلاف ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع کیا گیا جس کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تقریب میں مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے کرپشن ایک مجبوری ہے یا لعنت کے عنوان پر تقاریر کئے اور ٹیبلو کے خاکے پیش کئے تقریب سے مہمان خاص کمشنر سبی ڈویثزن شاہد سلیم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن بدقسمتی کے ساتھ ہمارئے معاشرئے میں ناسور کی طرح اپنی جڑیں مضبوط اور آہستہ آہستہ ہمارئے معاشرئے کو کھوکھلا بناتی جارہی ہے جس کے خاتمہ کے لئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگااور نئی نسلوں میں انسدا د بدعنوانی کے حوالے سے شعوروآگاہی پھیلانا ہوگی تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ بن سکے،انہوں نے کہا کہ کرپشن چاہیے کسی بھی قسم کی ہو اس کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگاتقریب کے اختتام پر کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے بچوں اور بچیوں کے لئے نقد انعام کا اعلان کیاجبکہ ڈویثزنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر سبی ڈویژن میر دین محمد مری کی جانب سے بھی ٹیبلو اور تقاریری مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کے لئے فی کس پانچ سو روپے دینے کا اعلان کیا گیا۔
کرپشن ہمارئے معاشرئے کو کھوکھلا بناتی جارہی ہے، شاہد سلیم قریشی

ٹیگز:
شاہد سلیم قریشی
